امریکا این پی ٹی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ایران
جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کیساتھ مستحکم تعلقات استوارہیں.
ایران نے امریکا پر جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے (این پی ٹی) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام رہا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے یہ بات بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے امریکا کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''پوری دنیا میں صرف امریکا ہی جوہری مجرم ملک ہے جس نے بے گناہ لوگوں کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے ہیں اور یہی واحد ملک ہے جس کے پاس بڑی مقدار میں جوہری ہتھیار موجود ہیں''۔
سعید جلیلی نے بتایا کہ ایران اور جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے درمیان مستحکم تعلقات استوار ہیں اور وہ جوہری عدم پھیلائو اور امن میں یقین رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ''ایجنسی کیساتھ ہمارا مستحکم بنیاد پر تعاون جاری ہے۔ ہمارا یہ ماننا ہے کہ ادارے کیساتھ ہمارے تعاون سے ہتھیاروں کے خاتمے اور عدم پھیلائو میں مدد مل سکتی ہے۔" سعید جلیلی نے کہا کہ امریکا خود کو تو ایک سپر پاور سمجھتا ہے لیکن وہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتا ہے یا وہ اب تک ایسا نہیں کرسکا ہے۔