طاہر القادری کی الیکشن سبوتاژ کی خواہش پوری نہیں ہوگی ن لیگ
قوم انکی سیاسی قلابازیوں اور ماضی سے بخوبی واقف ہیں، ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئینگے.
مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب قوم مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی تو طاہر القادری قوم سے منہ موڑ کر اپنا مستقبل محفوظ بنانے اور امیگریشن حاصل کرنے کیلیے دفاتر کے چکر لگا رہے تھے اور آج اچانک طاہر القادری کو پاکستان اور یہاں کے عوام کا درد جاگ اٹھا ہے۔
پاکستانی قوم طاہر القادری کی سیاسی قلابازیوں اور ماضی سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے کسی جھانسے میں نہیںآئیں گے ۔
ہفتے کو جاری اپنے بیان میںترجمان کاکہنا تھاکہ طاہر القادری جمہوریت مخالف چوروں کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے اور طاہر القادری کی جمہوریت او ر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دی جائے گی۔