عراق میں خود کش حملے میں 25 افراد ہلاک متعدد زخمی

خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی، حکام


ویب ڈیسک February 16, 2017
خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی، حکام۔ فوٹو : فائل

JEDDAH: عراق کے دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے حبیبیہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بغداد میں کار بم دھماکا،12 افراد ہلاک اور50 زخمی

حکام کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے شہر حبیبیہ کے گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم خدشہ ہے کہ خود کش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں