مذاکرات کرینگے لانگ مارچ نہیں ہوگا خورشید شاہ

نظام لپیٹنے نہیں دینگے، نگراں سیٹ اپ کیلیے اپوزیشن سے بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیر.


Numainda Express January 06, 2013
کینیڈا کا شخص حالات خراب کرنیکی کوشش کررہا ہے،کچھ لوگ اسلام آباد پہنچ گئے توکھانا فراہم کرینگے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

کسی قوت کو جمہوری نظام لپیٹنے نہیں دیں گے، جمہوری حکومت کیخلاف کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا، پروفیسر طاہر القادری سے مذاکرات کیے جائینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے پروگرام کی تقریب سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا مزید کہنا کہ حکومت مدت پوری کرنے کے بعد 16مارچ کو ختم ہو جائیگی۔

12

نگراں سیٹ اپ لانے کیلیے اپوزیشن سے بات چیت جاری ہے، کسی بھی صورت جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن آغا سیف اللہ کی رہائش گاہ پر بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن سے 2 ماہ قبل کینیڈا سے آنے والا شخص حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا مقصد غیر جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |