پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں تمام ذمہ داری لینے کو تیار ہوں مئیر کراچی
پاک بحریہ کی جانب سے امن مشقوں سے ُدشمن کو پیغام گیا ہے کہ وہ اپنے ناپاک ارادوں سے بازرہے، میئر کراچی
مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان سپرلیگ کا فائنل کراچی میں کرائے تو وہ اس کی تمام ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔
پاکستان میرین اکیڈمی کراچی میں اسپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کے دوران مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، موجودہ حالات میں ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ پاک بحریہ کی امن مشقیں خوش آئند ہیں، امن مشقوں سے ُدشمن کو پیغام گیا ہے کہ وہ اپنے ناپاک ارادوں سے بازرہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وعدہ کرتے ہیں کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کریں گے
وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے ملک کو اسپورٹس گالا جیسے ایونٹس کی شدید ضرورت ہے، ایسے ایونٹس کے انعقاد میں زیادہ اخراجات بھی نہیں ہوتے لیکن ان کے دور رس فوائد ہوتے ہیں۔
پی ایس ایل کے حوالے سے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ واقعات کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان نہ بھی آئیں تب بھی پی ایس ایل کا فائنل ملک میں ہی ہونا چاہیے، وہ پی سی بی کو پیشکش کرتے ہیں کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں تو وہ اس کی تمام تر ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں۔