شہریار خان اور نجم سیٹھی کیخلاف دائر درخواست پر پی سی بی سے جواب طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی سے دونوں حکام کے خلاف دائر درخواستوں پر 10 روز میں جواب طلب کر لیا
MUMBAI:
ہائی کورٹ نے چئیرمین پی سی بی اور نجم سیٹھی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کے چیف جسٹس جسٹس انور خان کاسی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی جانب سے نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے ذمہ دار نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی شہریار خان ہیں جبکہ درخواست میں سرفراز نواز کی پینشن کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر
سرفراز نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے میرے موکل کی پنشن بند کر رکھی ہے اور ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کرا رکھے ہیں، ان دونوں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا اور ساتھی ہی وفاق کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔