طاہر القادری کا تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مناظرے کا چیلنج

الزام تراشیوں،تہمتوں اوربدگمانیوں کے بجائے ایک مقررہ دن تحمل،بردباری اور دلیل سے میڈیا کے سامنے اپنے اپنےموقف کو رکھیں


Staff Reporter January 06, 2013
قوم مایوسی میں مبتلا ہے کیا ہم سب کا فرض نہیں بنتا کہ ملک کو اس عذاب سے نکالنے کیلیے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کریں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اور تحریک منہاج القرآن کے سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دیتا ہوں کہ الزام تراشیوں،تہمتوں اور بدگمانیوں کے بجائے ایک مقررہ دن تحمل، بردباری اور دلیل سے میڈیا کے سامنے اپنے اپنے موقف کو رکھیں۔

قرآن و سنت،آئین پاکستان اور عالمی سطح پر مسلمہ جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی بات کریں اور اپنا موقف دلیل کی طاقت سے درست ثابت کریں، میں اپنی سوچ بدل لوں گا لیکن اگر میرا موقف زیادہ ٹھوس اور برحق ثابت ہو جائے تو اپنی انا کو ایک طرف رکھتے ہوئے 14 جنوری کو حقیقی جمہوریت کی فتح کا دن بنا دیں۔ مجھے کریڈٹ کی خواہش نہیں، اس تبدیلی میں سب کا حصہ ہوگا اور سب کو کریڈٹ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے نام ایک پیغام میں کیا۔

08

انہوں نے کہا کہ آج ملک سیاسی ابتری،معاشی تباہ حالی،دہشت گردی ،قتل و غارت ،اغوا اور بھتہ خوری جیسی اذیتوں کا شکا رہے۔ قوم مایوسی میں مبتلا ہے کیا ہم سب کا فرض نہیں بنتا کہ ملک کو اس عذاب سے نکالنے اور عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کریں۔قدرتی وسائل سے مالا مال یہ ملک آج بجلی،پانی ،گیس اورانفرا سٹرکچر سے محروم کیوں ہے؟ آئیے تمام مسائل کا حل دلیل اور اصول سے کریں ۔میں دنگا فساد نہیں افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنا چاہتا ہوں۔

طاہر القادری نے کہا کہ اپنی پارٹی اورذات سے بالاتر ہوکر غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلوں کے ساتھ بہتر مستقبل کی راہ متعین کرنے کیلئے جلد از جلدایک دن مقرر کرلیں تاکہ خیر سگالی کا یہ منظرقوم دیکھے کہ دلیل سے بھی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں