فکسنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے شہریارخان

کھلاڑی جو کچھ بھی کہیں گے آن ریکارڈ ہوگا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی، شہریارخان


Sports Reporter February 16, 2017
کھلاڑی جو کچھ بھی کہیں گے آن ریکارڈ ہوگا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی، شہریارخان۔ فوٹو: فائل




لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے اہلخانہ سے مشاورت کر لی ہے جب کہ فکسنگ کیس کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے دونوں پلیئرز سے اب تک غیر رسمی انداز میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب وہ جو کچھ بھی کہیں گے وہ آن ریکارڈ ہو گا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ اس کے بعد کرکٹرز کو چارج شیٹ جاری کر دی جائے گی۔

شہریار خان نے کہا کہ ہم سب کو محتاط رہنا ہو گا کہ فکسنگ کیس کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں، بورڈ کھلاڑیوں کو صفائی کا پورا موقع دینا چاہتا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں