کراچی میں فائرنگ اور دھماکے سے سیاسی کارکنوں سمیت 8 افراد ہلاک

نیوکراچی میں سنی تحریک کے2کارکنان، متحدہ کاایک کارکن نارتھ کراچی دوسراناظم آبادمیں نشانہ بنا،ملیرمیں جھاڑیوں سےلاش ملی


Staff Reporter January 06, 2013
عوامی کالونی میں 2 افراد، اورنگی میں ایک شخص ہلاک، سائٹ میں 2 کو وزنی ریمورٹ بم پھٹ گیا،5 دکانیں تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ اورسنی تحریک کے کارکنوں سمیت8 افراد ہلاک ہوگئے۔

سائٹ ایریامیں دھماکے سے 5 دکانیں تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر5/J میں لاڑکانہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ علی محمد قادری اور25 سالہ عبد الرزاق قادری جاں بحق ہوگئے،مقتول عبد الرزاق نیوکراچی سیکٹر5/J مکان نمبر 11/36کاجبکہ علی محمدسرجانی ٹاؤن کارہائشی تھا۔سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے علی محمداورعبد الرزاق سنی تحریک نیوکراچی سیکٹر کے کارکن ہیں۔

علی محمد کا آبائی تعلق حیدرآٓباد سے تھاجس کی میت تدفین کے لیے حیدر آباد روانہ کر دی گئی۔نارتھ کراچی سیکٹر11/C-1 الحاج اخترریسٹورینٹ کے قریب پنکچرکی دکان پرنامعلوم ملزمان نے پنکچر لگانے والے2 بھائیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی24 سالہ شہزادجاں بحق، دوسرابھائی26 سالہ دلشادزخمی ہوگیا،مقتول شہزادنیوکراچی سندھ ہوٹل کے قریب کے قریب رہائش پذیراورمتحدہ قومی موومنٹ یونٹ140-B کا کارکن تھا۔ناظم آبادکے علاقے7 نمبرکے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کارپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 32 سالہ حیدر عباس رضوی جاں بحق ہوگیا۔

11

مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 178 کا کارکن اور نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا۔اورنگی نالہ ولیکااسپتال کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے61 سالہ دل رحمٰن گل ہلاک ہو گیا،مقتول پاپوش نگرخیبرکالونی کارہائشی اوراس کا آبائی تعلق خیبر پختونخواکے علاقے صوابی سے تھا ،مقتول کے3 جوان لڑکے بنارس میں چار پائی بنانے کا کام کرتے ہیں ،مقتول3 سال قبل آبائی گاؤں کی زمین فروخت کر کے اپنے بھائیوں کوان کاحصہ دیے بغیر تمام رقم لے کرکراچی آگیا تھا۔ گزشتہ روز دل رحمٰن کا بھائی سلامت جان اوربھتیجا نواب گل اس کے پاس آئے اوررقم کا تقاضہ کیاجس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی ، چھوٹے بھائی اور بھتیجے نے اچانک پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

ملیرکینٹ کے علاقے ناردرن بائی پاس لنک روڈسعدہ گارڈن شادی ہال کے قریب جھاڑیوں سے جمعے اورہفتے کی درمیانی شب27 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،مقتول کونامعلوم مقام سے اغواکرکے ہاتھ پاؤں باندھ کربہیمانہ تشددکانشانہ بناکرسرپرگولیاں ماری گئیں۔عوامی کالونی کے علاقے مرتضیٰ چوک کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے2بھائیوں 25 سالہ صفدراور28 سالہ عرفان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کاگلشن لطیف کے قریب بھینسوں کا باڑہ تھا اور انھیں ذاتی دشمنی کی بناپر قتل کیا گیا،مقتولین کی جیب سے75ہزار روپے ملے،ان کاآبائی تعلق خیرپور سے تھا۔گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13-D میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے20 سالہ ظریف زخمی ہوگیا۔

لانڈھی89 کوئٹہ ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ خان عالم زخمی ہوگیا۔سائٹ تھانے کی حدودمیٹروول مین بازارمیں میڈیکل اسٹور کے باہر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں میڈیکل اسٹور،موبائل فون کارڈاینڈایزی لوڈکی دکان اورایک خشک میوہ جات کی دکان سمیت5دکانوںکونقصان پہنچا،دھماکاصبح ساڑھے6 بجے ہواتھا،بم 2 کلو وزنی دھماکا خیز موادہائی ایکسپلوزو تھاجوریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |