وینس کو گوریلا کہنے پر ملازمت سے نکالے جانے والے کمنٹیٹر قانونی چارہ جوئی کیلیے تیار

’’گوریلا ٹینس‘‘ سپورٹس میں بولا جانے والا ایک عام محاورہ ہے جو ایک سخت مقابلے کیلیے بولا جاتا ہے، وکیل کمنٹیٹر


Sports Desk February 16, 2017
’’گوریلا ٹینس‘‘ سپورٹس میں بولا جانے والا ایک عام محاورہ ہے جو ایک سخت مقابلے کیلیے بولا جاتا ہے، وکیل کمنٹیٹر ۔ فوٹو : فائل

وینس ولیمز کو گوریلا کہنے والے کمنٹیٹر نے ملازمت سے نکالنے پر ادرے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمنٹیٹر ڈو ایلڈلر کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں امریکی اسٹار کے سٹیفنی ووگل کے ساتھ میچ دوران وینس ولیمز کو گوریلا کہنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایڈلر نے بعد میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری مراد یہ تھی کہ وینس نے گوریلا کی طرح فائٹ کی تاہم ان کے ادارے نے انہیں نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔

کمنٹیٹر کے وکیل نے کہا کہ ''گوریلا ٹینس'' اسپورٹس میں بولا جانے والا ایک عام محاورہ ہے جو ایک سخت مقابلے کیلیے بولا جاتا ہے، انہوں نے اسپائک جونز کے اس اشتہار کا بھی حوالہ دیا جس میں آندرے آگاسی اور پیٹر اسمپارس کو پیش کرتے ہوئے ''گوریلا ٹینس'' کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی۔

ایڈلر برخاست کیے جانے سے قبل 6 سال کیلیے ساتھ پروفیشنل براڈ کاسٹر کے طور پر ادارے سے وابستہ رہے۔ کمنٹیٹر نے کہا کہ نسل پرستی کے الزامات کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ادارے کے ترجمان نے ایڈلر کے اس فیصلے پر تبصرے کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں