انگلش کپتان جوئے روٹ کوہلی اور اسمتھ کی صلاحیتوں سے متاثر
ویرات کوہلی اور اسٹیون اسمتھ کو دیکھیں تو قیادت سنبھالنے کے بعد وہ اپنے کھیل کو بہت آگے تک لے گئے ہیں، جوئے روٹ
CHITRAL:
انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان جوئے روٹ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔
ہوم گراؤنڈ ہیڈنگلے پر گفتگو کرتے ہوئے روٹ نے کہا کہ کپتانی کی پیشکش کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کیا، انگلش ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کے بعد میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے، اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کیلیے مثال قائم کروں گا۔ اگر آپ ویرات کوہلی اور اسٹیون اسمتھ کو دیکھیں تو قیادت سنبھالنے کے بعد وہ اپنے کھیل کو بہت آگے تک لے گئے ہیں، میں بھی اس طرح کی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔
26 سالہ بیٹسمین نے 53 ٹیسٹ میچز میں تقریباً 53 کی ایوریج کے ساتھ رنز اسکور کر رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ دورہ بھارت کے دوران ٹیم کی 4-0 سے شکست کے بعد الیسٹر کک نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد بورڈ نے جوئے روٹ کو انگلش ٹیم کا نیا ٹیسٹ کپتان منتخب کیا تھا۔