بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کراچی میں برقعہ پہن کر شاپنگ کی

کراچی اور ممبئی ایک جیسے ہیں، مجھے یہاں آکر غیریت کا احساس نہیں ہوتا، اداکارہ


Showbiz Reporter January 06, 2013
کراچی اور ممبئی ایک جیسے ہیں، مجھے یہاں آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا، اداکارہ جوہی چاولہ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اپنے عز یزو اقارب سے ملنے اپنے شوہر جے مہتا کے ہمراہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز جوہی چاولہ نے کراچی میں اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جہاں انکے رشتے داروں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جوہی نے کہا کہ کراچی اور ممبئی ایک جیسے ہیں، مجھے یہاں آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ روز طارق روڈ اور کلفٹن کے بازاروں میں برقع پہن کر شاپنگ بھی کی۔

بعد ازاں کراچی کے ساحل پر بھی گئیں جہاں خاصی دیر وہ لطف اندوز ہوتی رہیں۔ جوہی چاولہ ایک دو دن مزید پاکستان میں رہینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں