اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ایک ٹن ہیروئن برآمد

ہیروئن افغانستان سے لائی گئی، ایران اسمگل کی جانی تھی، اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب

سیداں کلے میں افغان مہاجرکے گھرمیں چھاپہ، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ایک ٹن ہیروئن برآمدکرلی۔

اے این ایف نے ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی میںسیداںکلے میںافغان مہاجرکے گھرمیں چھاپہ مارا،گھر کی تلاشی کے دوران مکان کے تہہ خانے میں پلاسٹک کی بوریوںمیں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی کئی ارب روپے مالیت کی ایک ٹن ہیروئن برآمدکرلی۔




مگرملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ہیروئن افغانستان سے پاکستان لائی گئی تھی اوراسے ایران اسمگل کیا جانا تھا کہ اے این ایف کی ٹیم نے یہ کوشش ناکام بنادی۔ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load Next Story