سپریم کورٹ طاہرالقادری کی ملک بدری کیلیے درخواست دائر

دوسرے ملک ک اشہری آئین کے تحت پاکستان میں سیاست نہیں کرسکتا، درخواست گزار


INP January 06, 2013
الطاف حسین اور طاہرالقادری پاکستانی شہری نہیں، ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جائے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ طاہرالقادری کی ملک بدری کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںدرخواست دائرکردی گئی ہے۔

ہفتے کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں طاہرالقادری کوملک بدرکرنے کی درخواست مقامی وکیل ظفر اللہ کی جانب سے دائرکی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ کسی دوسرے ملک کاشہری آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں سیاست نہیں کرسکتا۔

02

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری پاکستان کے شہری نہیں اوردونوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین سے بغاوت کررہے ہیں،عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے عالمی قوانین کے تحت طاہرالقادری کون اپسندیدہ شخصیت قراردے کرملک بدرکرنے کے حکامات جاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں