سنجے دت کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی

سنجے دت فلم ’’بھومی‘‘ سے بالی ووڈ میں دوبارہ واپسی کررہے ہیں


ویب ڈیسک February 17, 2017
فلم ’’بھومی‘‘ میں ان کے مد مقابل نوجوان اداکارہ آدتیہ رائے حیدری مرکزی کردار ادا کریں گی ، فوٹو؛ فائل

NEW DELHI: بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے جیل سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد فلم ''بھومی'' سے انڈسٹری میں واپس قدم رکھ دیا۔

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی نصیب ملی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کے لیے کافی تگ ودود کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور اپنے فنی کیرئیر کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار تھے لیکن اب ہدایتکار امنگ کمار نے سنجو بابا کی امیدپوری کردی ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ہدایتکار امنگ کمار کی فلم ''بھومی'' سے 4 سال بعد فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھارتی شہر آگرہ میں شروع ہوگئی ہے جس میں ان کے مد مقابل نوجوان اداکارہ آدتیہ رائے حیدری مرکزی کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب سنجے دت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے فلم کے سیٹ پر مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی جس پراداکار نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کا ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا۔ سنجے دت فلم نگری میں واپسی پر نہایت پر جوش ہیں اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے پر بہت خوش ہوں اور یہ باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے پرمبنی فلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں