لال مسجد کمیشن نے 82 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے

ریکارڈنہ ملنے پرچیئرمین سی ڈی اے، ڈی جی کرائسزمینجمنٹ سیل کمیشن میں طلب


Numainda Express January 06, 2013
چیئرمین پی ٹی وی اور 3 نجی چینلزکے بیوروچیفس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم۔ فوٹو:فائل

لال مسجد کمیشن نے متعلقہ معلومات اور ریکارڈفراہم نہ کرنے پر کرائسزمینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین سی ڈی اے کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

ہفتے کولال مسجد آپریشن کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے سید طاہرشہبازاورڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل جاوید اقبال لودھی کونوٹس جاری کرکے دونوں کو منگل آٹھ جنوری کوکمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے اورلال مسجد و جامعہ حفصہ میں آپریشن کے بارے تمام ریکارڈکمیشن کے سامنے پیشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

08

کمیشن نے چیئرمین پی ٹی وی اور تین نجی ٹیلی ویژن چینل کے اسلام آباد میں بیوروچیفس کو بھی بدھ کوکمیشن کے سامنے تمام ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ دریں اثنا کمیشن نے 82افرادکے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں، مجموعی طور پر294 افراد نے بیانات ریکارڈ کرانے کیلیے نام درج کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں