طاہرالقادری خود ساختہ شیخ الاسلام ہیں فضل الرحمن

الیکشن ملتوی کرانیوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، قوم کو فوج پر اعتماد ہے، میڈیا سے گفتگو


Online January 06, 2013
الیکشن ملتوی کرانیوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، قوم کو فوج پر اعتماد ہے، میڈیا سے گفتگو فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے شفاف الیکشن کے لیے کیے گئے اقدامات کے حامی ہیں۔

ملک میں الیکشن شفاف اور پرامن ہونے چاہیئں،میڈیا اور سیاستدان ملک میں نئے انتخابات کرانے پرمتفق ہیں، الیکشن ملتوی کرانے والوں کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا بلکہ وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، طاہرالقادری خودساختہ شیخ الاسلام ہیں حالانکہ یہ جھنگ کا بھی شیخ نہیں ہے، قبائلی جرگہ کی طرف سے قیام امن کے لیے کی گئی کوششوں سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے، یہ حکومت کے لیے بہتر ہے۔

09

افغانستان سے امریکا اور نیٹو کے انخلا سے پہلے پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان کے سیاسی حل میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ہفتے کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اور میڈیا متفق ہے انتخابات میں کوئی بھی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوگی ۔ قوم کو فوج پراعتمادہے اور فوج مزید بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں