ہزارہ بیلٹ کو تھری جی سروسزفراہمی کا منصوبہ منظور
بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد کے 1283 دیہات کے 8 لاکھ 78 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا
یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں میں تھری جی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ روز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے50ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یو ایس ایف کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جن میں ٹیلی سینٹرز کی تعمیر اور دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔
یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی نے بورڈ کے سامنے کوہستان لاٹ کے منصوبے کی تجویز پیش کی گئی تاہم اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے علاقوں (بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد وغیرہ)کو تھری جی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جبکہ منصوبے سے ان اضلاع کے 1ہزار 283 دیہات کے 8 لاکھ78 ہزارافرادمستفید ہو سکیں گے۔
وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ہماری اولیں ترجیح خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں سمیت پورے ملک کو بلا امتیاز جدید سہولتیں بشمول براڈبینڈ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یو ایس ایف کو منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔