ریموٹ کنٹرول سے چلنے والوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا نواز شریف

شریف برادران کی شیخ زائد النہیان سے ملاقات، روجھان میں یو اے ای کے صدر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی۔۔۔، نوازشریف

ملک کسی نئے کھیل تماشے کا متحمل نہیں ہوسکتا، جمہوریت کا ہر صورت تحفظ کرینگے، صدر ن لیگ کی ساجد میر سے ملاقات میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

MUMBAI:
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان سے ان کے کیمپ آفس روجھان ضلع راجن پور میں خیر سگالی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا اپنے قیمتی لمحات سے وقت نکال کرپاکستان آنے پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث اعزاز اورباعث فخر ہے اور ان کا یہ دورہ پاکستان اور اس کے عوام سے ان کی محبت اوردوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں قدرتی آفات،چیریٹی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں زبردست تعاون کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔




وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑ ی میں ہمیشہ پاکستان اوراس کے عوام کاساتھ دیا ہے اوردونوں ممالک گہرے اورمضبوط برادرانہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے اپنی نیک تمناؤں اورخواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کے عوام کے دکھ درد اورخوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے جاتی عمرہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story