افغان سفارت کارجی ایچ کیو طلب 76 دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ

افغان حکومت وہاں بیٹھ کرپاکستان میں دہشتگردی کرنے والے دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کرے اورانہیں ہمارے حوالے کرے، پاک فوج


ویب ڈیسک February 17, 2017
افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست افغان سفارت کاروں کودی گئی، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

پاک فوج نے پاکستان میں افغان سفارت کاروں کو طلب کرکے وہاں موجود 76 دہشتگردوں کی حوالگی یا ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکی ٹوئٹ کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اورانہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔



اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 75 افراد شہید، 200 سے زائد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں