حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئی خورشید شاہ

دہشت گردی کے خلاف حکومت سے مکمل تعاون کیا لیکن حکومت حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 17, 2017
حکومت نے وزارت خارجہ کووزیرکے بغیر چلا کر نااہلی کا ثبوت دیا، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا لیکن حکومت علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے علاقائی اوربین الاقوامی تعلقات کو اہمیت نہیں دی اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی، وزارت خارجہ اوروزارت داخلہ اپنے کردارنبھانے میں ناکام ہو چکی ہیں جب کہ وزارت خارجہ کو وزیرکے بغیرچلا کرنااہلی کا ثبوت دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندرمیں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں