2012 میں21 ارب کی کھاد درآمد فائدہ منظور نظر افراد کو پہنچایا گیا

ملکی سطح پر صرف 6 کارخانے 68 لاکھ ٹن سالانہ کھاد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ذرائع

ملکی سطح پر صرف 6 کارخانے 68 لاکھ ٹن سالانہ کھاد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

موجودہ حکومت نے 21 ارب روپے سے زائد مالیت کی کھاد 2012 کے دوران درآمد کی لیکن اسکی سبسڈی کا فائدہ چھوٹے کسانوںکی بجائے بڑے زمینداروں اور ارکان پارلیمنٹ کے سفارشی لوگوں کو پہنچایا گیا۔


ذرائع کے مطابق اس وقت بھی ملک میں کھاد کا شارٹ فال 15 لاکھ ٹن سالانہ ہے جبکہ ملکی سطح پر صرف 6 کارخانے 68 لاکھ ٹن سالانہ کھاد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ملک میںگیس بحران کے باعث یہ کارخانے بھی ضرورت پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اورکھاد کی قیمتیں عام کسانوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔
Load Next Story