نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1808 دہشت گرد مارے گئے ذرائع وزارت داخلہ

سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر کی انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل میں ناکام ہوگئیں، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک February 17, 2017
رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں69، قتل کے واقعات میں 50 اور دہشت گردی 80 فیصد کم ہوگئی۔ فوٹو : فائل

YAOUNDE: نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے اور 5611 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات حاصل کر لیں ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں 1808 دہشت گرد مارے گئے اور 5611 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، کراچی آپریشن میں مجموعی طور پر 69179 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 890 دہشت گرد، 676 انتہائی مطلوب اشتہاری اور 10426 مفرور ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں 124 اغواء کار، 545 بھتہ خور اور قتل کے 1834 مجرموں کو گرفتار کیا گیا جب کہ ان ملزمان سے مختلف اقسام کے16304 ہتھیار برآمد ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 75 افراد شہید

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں69، قتل کے واقعات میں 50 اور دہشت گردی میں 80 فیصد کمی ہوئی جب کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مدارس کی رجسٹریشن 100 فیصد مکمل ہو گئی، سندھ میں 80، خیبرپختونخوا میں 75، بلوچستان میں 60 فیصد اور فاٹا میں 85 فیصد مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی جب کہ ملک بھر میں 2325 مشکوک مدارس بند کر دیے گئے جس میں سے سندھ کے اندر 2309 اور خیبرپختونخوا میں 13 مدارس بند کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں190 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ مل رہی ہے جن میں پنجاب سے147، سندھ سے 6، کے پی کے سے 7 اور بلوچستان میں 30 مدارس شامل ہیں۔ زرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شرانگیز تقاریر پر 1343 مقدمات درج ہوئے جن میں 2430 افراد کو گرفتار کیاگیا اور شرانگیر مواد رکھنے والی70دکانیں بند کر دی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغان سفارت کارجی ایچ کیو طلب؛ 76 دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے اپنی اپنی انسداد دہشت گردی فورس بنالی ہےلیکن اسلام آباد، پنجاب اور سندھ انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل میں ناکام رہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی فورس میں 1000 اہلکاروں کے بجائے 500 اہلکاربھرتی کیے جا سکے جب کہ پنجاب میں 1500 کے بجائے 1182 اور سندھ میں ایک ہزار کے بجائے 728 اہلکار بھرتی کیے گئے، آزادکشمیر نے 500 کے بجائے صرف 260 اہلکار بھرتی کئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری بدلہ لیں گے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں سے163 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی جس میں سے 13 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، فوجی عدالتوں نے کل 274 ملزمان کو سزائیں سنائیں جن میں سے 111 دہشت گردوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |