حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن سے آنکھیں پھیرلیں درآمد ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا

شاہ نورانی اور سانحہ گڈانی میں ایمبولینسزکی کمی محسوس ہوئی تھی جس پر ایمبولینسز درآمد کرنےکافیصلہ کیا، ایدھی فاؤنڈیشن


ویب ڈیسک February 17, 2017
حکومت نے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد پہلی بار نئی ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضہ کردیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن: فوٹو : فائل

حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30 ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور حکومت نے بھی سماجی رہنما کی وفات کے بعد سے ان کے فلاحی ادارے سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملک کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گزشتہ چند ہی ماہ میں شاہ نورانی اور سانحہ گڈانی میں ایمبولینسز کی شدید کمی محسوس کی گئی جس کے بعد نئی ایمبولینسز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب چین سے 30 نئی ایمبولینسز منگوائی گئیں ہیں تاہم حکومت نے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد پہلی بار نئی ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضہ کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے اور ملک میں فری ایمبولینس سروس بھی ایدھی فاؤنڈیشن نے ہی متعارف کرائی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس کا عبدالستار ایدھی کے نواسے پر تشدد

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں