ٹوئنٹی 20 جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست دیدی

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث کیوی ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث کیوی ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فوٹو : فائل

KARACHI:
جنوبی افریقہ نے میزبان نیوزی لینڈ کو واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں 78 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز جوڑے، ہاشم آملہ 43 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان فاف ڈوپلیسی 36، جے پی ڈومنی 29 اور اے بی ڈی ویلیئرز 26 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2,2 جبکہ بین ویلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : انگلش کپتان جوئے روٹ، کوہلی اور اسمتھ کی صلاحیتوں سے متاثر

عمران طاہر نے میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ کرتے ہوئے ہدف تک رسائی مشکل بنا دی، پوری کیوی ٹیم 14.5 اوورز میں 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی، ٹام بروس 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹم ساؤتھی 20، کولن ڈی گرینڈ ہوم 15 جبکہ کپتان کین ولیمسن 13 رنز بنا سکے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں ہی داخل نہ ہو سکے۔ عمران طاہر نے 3.5 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 شکار کیے اور مین آف دی میچ رہے۔ ایندل پیلوکوایو نے 3 جبکہ کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story