لاہورمال روڈ خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار

سہولت کار کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک February 17, 2017
سہولت کار کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، پولیس زرائع۔ فوٹو فائل/اے ایف پی

BANNU: مال روڈ پر کیے جانے والے خود کش حملے کے سہولت کارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران گزشتہ دنوں مال روڈ پر ادویہ ساز کمپنیوں کے احتجاج کے دوران پولیس کے قریب کیے جانے والے خود کش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے سہولت کار کو سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کی معاونت سے کارروائی کے دوران گرفتارکیا جب کہ سہولت کار کے قریبی عزیزوں کو بھی گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کار کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ اس سے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی نے سانحہ مال روڈ کی تحقیقات کا آغاز کردیا

دوسری جانب مال روڈ اور گرد و نواح میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ٹیمپل روڈ سے آئے تھے، یہ موٹر سائیکل چوری کی گئی تھی جس کی اس کے مالک نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہورخودکش حملے میں 13 افراد شہید

واضح رہے کہ چند روز قبل مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |