بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ایک فوجی اہلکار شہید ایک زخمی

پاکستانی فوج کی حملے کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی سے بھارتی فوجی اسلحہ ودیگر سازوسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔


ویب ڈیسک January 06, 2013
پاکستانی فوج کی حملے کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی سے بھارتی فوجی اسلحہ ودیگر سازوسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گھس آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی آج صبح باغ کے علاقے حاجی پیر میں داخل ہوئے اور سواں پترا چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس سے 2 پاکستانی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، بعد ازاں زخمی اہلکار لانس نائیک اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پاکستانی فوج کی حملے کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی سے بھارتی فوجی اسلحہ ودیگر سازوسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں