مسعود اظہر سے متعلق بھارت ٹھوس شواہد فراہم کرے چین

ٹھوس شواہد کے بغیر مسعود اظہر کے خلاف بھارت کی کسی قرارداد پر اتفاق مشکل ہے، چینی ترجمان وزارت خارجہ


ویب ڈیسک February 17, 2017
ہمارا معیار اور طریقہ کار ہے کہ ہمیں ٹھوس شواہد فراہم کیے جائیں، ترجمان وزارت خارجہ فوٹو : فائل

چین نے بھارت پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ وہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے اگر وہ چاہتا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے بھارتی قرارداد کو قبول کرے تو اس کے لیے بھارت کو ہمیں ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد روک دی
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین مقصدیت، غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ اصولوں کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، ہمارا معیار اور طریقہ کار صرف یہی ہے کہ ہمیں ٹھوس شواہد فراہم کیے جائیں اور اگر ثبوت ہوں گے تو درخواست کو قبول کرلیا جائے گا ورنہ اس پر اتفاق رائے کرنا مشکل ہوجائے گا۔

واضح ہے بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور آخری بار مولانا مسعود سے متعلق قرارداد کو مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |