حکمران امریکی ویزے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ملک ٹھیک کریں عمران خان

میں نے لفظ دستاویزات وزیراعظم کی تقریر سے سیکھا، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک February 17, 2017
میں نے لفظ دستاویزات وزیراعظم کی تقریر سے سیکھا، چیئرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

KARACHI: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹرمپ کے ویزابند کرنے کے بیان کو اچھا کہا تو سب نے شور مچا دیا لیکن حکمران امریکی وزیرے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا ملک ٹھیک کریں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے ظلم کے خلاف آوازبلند نہیں کی اور نا انصافیاں قبول کرلیں اس کی ذمہ داری میں پڑھے لکھے لوگوں پر ڈالتا ہوں انہیں ملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تھا، جب ہم دیکھ رہے تھے کہ ظلم ہوتے جارہے ہیں اورایک انسان وزیراعظم بنتا ہے اور چوری کرنا شروع کرتا ہے اپنے خاندان کو آگے لے کر جاتا ہے تو کیوں نہیں لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوئے، ملک کو غلط سمت میں جاتے دیکھ کر ملک کے تعلیم یافتہ طبقے کو کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس نہ سنے

عمران خان نے کہا کہ میں نے لفظ دستاویزات وزیراعظم کی تقریر سے سیکھا، ان کی دستاویزات قطری ون اور قطری ٹو ہیں، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی وہ تو اوباما کے سامنے بھی لکھا ہوا ہائے ہیلو بولتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹرمپ کے ویزابند کرنے کے بیان کو اچھا کہا تو سب نے شور مچا دیا، اگر ٹرمپ ویزا نہیں دیتا تو پتا نہیں کیا ہوجائے گا، ہم ٹرمپ کے ویزے کے پیچھے دوڑنے کے بجائے اپنے ملک کا نظام کیوں نہیں ٹھیک کرتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں