جعلی ڈگری کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو 3 سال قید کی سزا

پولیس نے اعجاز چوہدری کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔

پولیس نے اعجاز چوہدری کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کو 3 سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔


منڈی بہاؤالدین کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد خان نے سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اعجاز چوہدری کو 3 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جب کہ جرمانہ نہ دینے کی صورت میں 3 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائر استغاثہ پر سنایا ہے۔ عدالت کی جانب سے اعجاز چوہدری کو سزا سنانے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 سے 2 مرتبہ ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں جب کہ 2015 میں ان کی ڈگری جعلی ہونے پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔
Load Next Story