سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز کلین سویپ کرلی

دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے جیکسن برڈ مین آف دی میچ قرار پائے۔

مائیکل کلارک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

TEHRAN:
آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کرلیا، جبکہ مائیک ہسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 141 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ مائیک ہسی اپنی آخری اننگز میں 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے جیکسن برڈ مین آف دی میچ اور مائیکل کلارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس میچ کے اختتام کے ساتھ ہی مائیک ہسی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ہوبارٹ ٹیسٹ میں 137 رنز جبکہ میلبورن ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 201 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی ون ڈے سیریز 11 جنوری سے شروع ہوگی جس کے بعد 2 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story