دشمن کا ایجنڈا کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے سربراہ پاک فوج

فوج ہرقسم کے خطرے سے عوام کو تحفظ فراہم کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک February 17, 2017
فوج ہرقسم کے خطرے سے عوام کو تحفظ فراہم کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فوٹو؛ فائل

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج ہرقسم کے خطرے سے عوام کو تحفظ فراہم کرے گی اور ہم دشمن کا ایجنڈا کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج کے ساتھ اعتماد کے ساتھ ثابت قدم رہنا ہے، ہم دشمن کا ایجنڈا کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کے خطرے سے پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواب شاہ اور سیہون کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، انہیں بلا تفریق اور بے رحمی سے ہر جگہ ٹارگٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے کے نتیجے میں 88 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جس کے بعد آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ آرمی چیف کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران 100 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں