شمالی وزیرستان امریکی جاسوس طیارے کا ڈرون حملہ 12 افراد ہلاک

امریکی جاسوس طیارے نے بوبڑ کے علاقے میں 10 میزائل داغے۔


ویب ڈیسک January 06, 2013
حملے میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ فوٹو فائل

جنوبی اور شمالی وزیرستان کی سرحد پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے باغر کے علاقے میں 10 میزائل داغے جس سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ایک گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

حملے کے بعد آس پاس کے گھروں میں آگ لگ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو باہر نکالا تاہم مسلسل حملوں کی وجہ سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں