سری لنکا کی آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکستگونارتنے کی ففٹی
آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز کا مجموعہ اسکور کیا۔
سری لنکا نے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی گونارتنے نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، کیپوگیدارا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز کا مجموعہ اسکور کیا۔ کپتان ایرون فنچ 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مائیکل کلنگر 38، ٹریوس ہیڈ 31، ایشٹن ٹرنر 18، موئسس ہینرکس 17 جب کہ جیمز فالکنر 14 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے کم بیک کرنے والے لیستھ مالنگا نے 2 وکٹیں اڑائیں جب کہ سنجے بھنڈارا، لکشن سنداکن اور ایسلا گونارتنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سری لنکا میں میچ فکسنگ پر تحقیقات
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا، 5 کے مجموعی اسکور پر اوپنر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد دوسرے اوپنر وکٹ کیپر بیٹسمین نروشان ڈکویلا نے دلشان موناویرا کے ساتھ مل کر 74 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 79 رنز تک پہنچایا، ایڈم زامپا نے نروشان کو 30 جب کہ مناویرا کو 44 رنز پر آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن چوتھی وکٹ پر ایسلا گونارتنے نے ملنڈا سری وردنے کے ساتھ مل کر 60 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب لائے۔
سری وردنے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کو 18 گیندوں پر اتنے ہی رنز درکار جب کہ صرف 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے لیکن آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ایشٹن ٹرنر نے 3 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی امیدوں کو زندہ کیا، سپنر نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنانے والے گونارتنے 52 جب کہ سری ورد 15 کو پویلین بھیجا۔ مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے، کیپوگیدارا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا اور ٹرنر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل کلنگر، بلی سٹین لیک اور ایشٹن ٹرنر جب کہ سری لنکا کی جانب سے بھنڈارا نے ڈیبیو کیا۔