اسلام آباد سنگجانی کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکا 3 افراد جاں بحق ایک زخمی

دھماکا سلنڈر بھرنے کے دوران ہوا جس سے فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہوگئی۔


ویب ڈیسک January 06, 2013
دھماکا سلنڈر بھرنے کے دوران ہوا جس سے فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: سنگجانی کے قریب گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ سنگجانی سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع آکسیجن گیس فراہم کرنے والی فیکٹری میں پیش آیا، دھماکا سلنڈر بھرنے کے دوران ہوا جس سے فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |