درجنوں ہڑتالی ڈاکٹرز کے تبادلے کئی کو معطل کردیا گیا

57 ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کے تبادلے کئے گئے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک January 06, 2013
حکومت پنجاب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

PESHAWAR:

محکمہ صحت پنجاب نے درجنوں ہڑتالی ڈاکٹرز کے تبادلے کردیے جبکہ کئی کو برخاست اور معطل کردیا گیا۔


ذرائع کے مطابق 57 ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کے تبادلے کئے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو اسپتال کے صدر ڈاکٹر مطلوب اور ینگ ڈاکٹرز سروسز اسپتال کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل علوی کو معطل کردیا گیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو اسپتال کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تجمل بٹ کو برطرف کیا گیا۔


ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی تھی لیکن انتقامی کارروائیاں جاری ہیں لہٰذا مریضوں کی پریشانی کے ذمہ دار ہم نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔


دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہڑتالیں اور احتجاج ڈاکٹروں کا منصب نہیں، جو ہڑتال کرے گا وہ فارغ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں