اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے اسپیکر کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔


ویب ڈیسک February 17, 2017
پی ٹی آئی نے اسپیکر کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ فوٹو؛ فائل

MUZAFFARABAD: اسپیكر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف دائر آئینی ریفرنس کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف کے كے اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور دیگر اركان اسمبلی كی جانب سے 20 جنوری 2017 كو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف كے خلاف آئینی ریفرنس دائر کیا تھا جسے آج اسپیکر نے مسترد کردیا۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اسپیكر كے فیصلے كو ماننے سے انكار كرتے ہوئے اسے آئین اور قانون كی خلاف ورزی قرار دیا ہے تاہم اسپیكر كے فیصلے كے مطابق چونكہ یہ ریفرنس معزز ہائی كورٹ لاہور كے جس فیصلے كی بنیاد پر دائر كیا گیا تھا وہ اسی عدالت عالیہ میں انٹرا كورٹ اپیل نمبر كے ذریعے چیلنج ہو چكا ہے اور ابھی زیر سماعت ہے جس كی وجہ سے آئین كے آرٹیكل 63 كی ضمنی شق (2) كے تحت نا اہلی كا سوال پیدا ہونا قبل از وقت ہے لہٰذا اس ریفرنس كو الیكشن كمیشن كو نہیں بھجوایا جا سكتا۔

آئین كے آرٹیكل 63 كے تحت اسپیكر كو اپنا فیصلہ 30 دن كی مدت كے اندر سنانا ضروری تھا لہٰذا اسپیكر نے گزشتہ روز ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور تمام فریقین كو فیصلے كی نقل بھجوادی گئی ہے جب کہ الیكشن كمیشن آف پاكستان كو بھی اطلاع كردی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اسپیکر کے فیصلے کے خلاف عدالتوں سے رجوع كرنے كا اعلان كیا ہے اور اس سلسلے میں پیر كو تحریك انصاف كی پارلیمانی پارٹی كا اجلاس طلب كرلیا ہے جس میں اسپیكر كے رویئے كے خلاف عوام میں جانے اور آئندہ اسمبلی اجلاسوں كے بائیكاٹ كا فیصلہ كیا جائے گا۔

قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے كہا كہ رانا اقبال نے بھی ایاز صادق كی طرح قانون كی بالادستی یقینی بنانے كی بجائے اپنی نوكری بچائی، عدالتی فیصلے كی روشنی میں ہی شہباز شریف كے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر كیا، شریف خاندان كی شوگر ملوں كی غیر قانونی منتقلی پر عدالتیں اپنا فیصلہ كر چكی تھیں جس كے بعد اسپیكر كو ریفرنس مسترد كرنے كا كوئی قانونی جواز نہیں بنتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیكر كی جانب سے صرف یہ كہہ كر كہ معاملہ عدالتوں میں ہے اس لیے ریفرنس مسترد كرتا ہوں یہ ناقابل قبول ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسپیكر رانا اقبال نے ریفرنس كے معاملے پر جانبداری كا مظاہرہ كیا جو ان كے منصب اور آئین و قانون كی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں