اندرون سندھ خسرہ سے مزید 7 بچےجاں بحق تعداد 204 ہو گئی

اندرون سندھ مختلف علاقوں میں 20 دنوں کے اندر جاں بحق بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔

اندرون سندھ مختلف علاقوں میں 20 دنوں کے اندر جاں بحق بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سکھر سمیت اندرون سندھ خسرہ نے مزید 7 بچوں کی جان لے لی جس کے بعد خسرہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 204 ہو گئی۔


سکھر سمیت اندرون سندھ خسرہ کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کی وجہ سے روز جاں بحق بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اندرون سندھ مختلف علاقوں میں 20 دنوں کے اندر جاں بحق بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔ خسرہ سے متاثرہ علاقوں اور بنیادی مراکز صحت ميں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم شہروں سے دور علاقوں ميں ٹیموں کی رسائی تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔



دوسری جانب سکھر میں ویکسینیٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے خسرہ مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئےخسرہ کیمپ کو تالے لگادیئے۔


ویکسینیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کی کال پر ویکسینیٹرز نے خسرہ مہم کا بائیکاٹ کرکے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ خسرہ مہم میں کم و بیش 150 ویکسینیٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں کسی بھی قسم کی سفری مراعات فراہم نہیں کی جارہیں، اس کے علاوہ غیرمستقل ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں دی گئی۔


ویکسینیٹرز کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story