پاکستان نے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21سے جیت لی
مہندر سنگھ دھونی مین آف دی میچ جبکہ ناصر جمشید مین آف دی سیریز قرار پائے۔
بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 10 رنز سے ہرا دیا تاہم قومی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی. دو سنچریاں بنانے والے ناصر جمشید مین آف دی سیریز قرار پائے۔
نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ دو میچوں کی طرح تیسرے میچ میں بھی بھارتی ٹاپ آرڈر پاکستانی پیسرز کا سامنا نہ کرسکا، 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گوتم گھمبیر، اجنکیا راہنے اور ویراٹ کوہلی پویلین لوٹ چکے تھے، اس موقع پر یوراج سنگھ اور سریش رائنا نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 63 رنز تک پہنچایا، بھارت کو چوتھی وکٹ کا نقصان یوراج سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا انہوں نے 23 رنز بنائے، کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے 48 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور کو 111 تک پہنچایا، اس موقع پر سعید اجمل نے دو مسلسل گیندوں پر سریش رائنا اور روی چندرن ایشون کو پویلین بھیج کر بھارتی ارادے خاک میں ملا دیئے۔
گزشتہ دو میچوں میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مہندر سنگھ دھونی تیسرے میچ میں 36 رنز ہی بناسکے، اس کے بعد سعید اجمل نے ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور رویندر جدیجا کو آؤٹ کرکے بھارتی اننگز کو 167 رنز پر سمیٹ دیا۔ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل نے 5 وکٹیں حاصل کیں، محمد عرفان نے 2 جبکہ جنید خان، محمد حفیظ اور عمر گل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
168 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 157 ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 3 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ یونس خان کی صورت میں گری وہ صرف 6 رنز ہی بناسکے، اس موقع پر ناصر جمشید اور مصباح الحق نے ٹیم کو سہارہ دینے کی کوشش کی لیکن 61 رنز کے مجموعی اسکور پر ناصر جمشید کو ایشون نےآؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔
مصباح الحق اور عمر اکمل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 113 رنز تک پہنچایا۔ مصباح الحق نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، 119 رنز کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک بھی آؤٹ ہوگئے،اس موقع پر عمر اکمل کا ساتھ نبھانے زخمی محمد حفیظ میدان میں اترے لیکن 125 رنز پر عمر اکمل آؤٹ ہوگئے انہوں نے 25 رنز بنائے۔144 رنز پر عمر گل کی صورت میں پاکستان کی ساتویں وکٹ گری، اس کے ساتھ ہی بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کلین سوئپ کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں، سعید اجمل ایک جبکہ جنید خان صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی محمد حفیظ تھے انہوں نے 21 رنز کی اننگز کھیلی ۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز پاکستان نے دو ایک سے اپنے نام کرلی۔بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی مین آف دی میچ جبکہ ناصر جمشید مین آف دی سیریز قرار پائے۔