پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول گیم شو "کون بنے گا کروڑ پتی" میں ایک خاتون نے 5 کروڑ روپے جیت لئے۔
سنمیت کار ایک ہاؤس وائف ہیں اور جن کا تعلق ممبئی سے ہے نے ہاٹ سیٹ پر خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سوالات کے جوابات بڑے اطمینان سے دیئے۔ ایک کروڑ کے سوال پر سنمیت کار کے پاس 2 لائف لائنز تھیں مگر انہوں نے بغیر لائف لائن کا استعمال کئے صحیح جواب دیا۔
سنمیت نے "کون بنے گا کروڑ پتی" کے چھٹے سیزن میں جیت کی خوشی کا جشن اپنے شوہر کے ساتھ بھنگڑے ڈال کر بنایا، سنمیت کی جیت کے بعد امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں خواتین کو خراج تحسین پہنچاتے ہوئے لکھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کی آدھی طاقت ہیں، ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہئے اور معاشرے میں انہیں ان کی عزت اور مقام دینا چاہئے۔
کون بنے گا کروڑ پتی کے پانویں سیزن میں بہار سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر آپریٹر سشیل کمار جیت کر 5 کروڑ کے حق دار قرار پائے تھے۔