این ایل سی ٹرمینل پر24 گھنٹے ڈلیوری سروس کاحکم

کارگو، گاڑیاں،ایف سی ایل،کھلے کنسائمنٹس شامل ہونگے، کسٹمز نے آرڈر جاری کردیا


Ehtisham Mufti February 18, 2017
امپورٹرزوکلیئرنگ ایجنٹس کاخیرمقدم،مشکلات تھیں،آگاہ کرنے پر نوٹس لیا گیا،خرم اعجاز فوٹو: فائل

MUMBAI: پاکستان کسٹمزکی جانب سے ٹریڈ سیکٹرکو سہولت دینے کی غرض سے این ایل سی کنٹینرز ٹرمینل پر کنسائمنٹس کی 24 گھنٹے ڈلیوری سرگرمیاں جاری رکھنے کے احکام جاری کردیے گئے۔

اس ضمن میں باقاعدہ آفس آرڈر نمبر 1/2017 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق این ایل سی کنٹینر ٹرمینل سے کلیئرکیے جانیوالے درآمدی کنسائمنٹس جن میں ایل سی ایل کارگو، گاڑیاں اور ایف سی ایل یا کھلے کنسائمنٹس شامل ہیں کی متعلقہ درآمدکنندگان کیلیے ڈلیوری 24 گھنٹے جاری رکھی جائے گی۔ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرخرم اعجازنے پاکستان کسٹمز کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایاکہ درآمدکنندگان اورکسٹمزکلیئرنگ ایجنٹوں کواین ایل سی کنٹینرز ٹرمینل میں درآمدی کنسائمنٹس کی ڈلیوری کی محدود سرگرمیوں کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا تھا۔

کسٹمز ایجنٹس ممبران کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظررکھتے ہوئے ایسوسی ایشن کی جانب سے کسٹمز حکام کو این ایل سی کنٹینرز ٹرمینل میں ڈلیوری کے عمل کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا گیا جس پر پاکستان کسٹمز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے این ایل سی ٹرمینل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ ٹرمینل سے درآمدی کنسائمنٹس میں شامل ایل سی ایل کارگو، گاڑیاں اور ایف سی ایل کی ڈلیوری 24 گھنٹے یقینی بنائی جائے تاکہ تاجربرادری کودرپیش مشکلات کوکم کیاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں