وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو جمہوریت کو نقصان پہنچانے نہیں دیا جائے گا چاہے وہ کسی بھی ملک کا شہری ہو۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے معاملہ پر ملک میں مکمل سیاسی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو بھی نہیں دیا جائے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ جب 16 مارچ کو حکومت مدت پوری کرنے جا رہی ہے، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اور شفاف ہوں گے تو پھر یہ دھرنا کیوں ہورہا ہے، طاہر القادری لاکھ بار اسلام آباد میں چلہ کاٹیں انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ جمہوریت کو نقصان پہنچاسکتا ہے تو ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا چاہے وہ کسی بھی ملک کا شہری کیوں نہ ہو۔