روس کی پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف تعاون بڑھانے کی پیش کش

روسی صدر کی سانحہ سہون پر صدر ممنون حسین سے تعزیت


ویب ڈیسک February 18, 2017
روسی صدر کی سانحہ سہون پر صدر ممنون حسین سے تعزیت۔ فوٹو: فائل

روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملے پر صدر ممنون حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کی پیش کش کی۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام پیغام میں کہا کہ وہ سندھ میں دہشت گرد حملے کے افسوسناک نتائج پر پاکستان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس انسداد دہشت گردی کے لئے دوطرفہ اور وسیع عالمی کوششوں کے دائرہ کارکے اندر رہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں