طاہرالقادری کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتےشرجیل میمن

مسٹرکینیڈا کسی اور ملک میں انقلاب لائیں،پاکستان کوانقلاب کی نہیں اتحاد اورجمہوریت کی ضرورت ہے۔،


ویب ڈیسک January 06, 2013
طاہر القادری پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ماضی کی سیاست پر نظر ڈالیں، شرجیل میمن ۔ فوٹو: فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی بھی بلیک میل نہیں کرسکتا، طاہرالقادری عوام کو گمراہ کررہے ہیں، کھوکھلے نعروں سے کسی کوبے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔


اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام مشرف کی حمایت اور جمہوری نظام کی مخالفوں کو جانتے ہیں، جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ مسٹرکینیڈا کسی اور ملک میں انقلاب لائیں،پاکستان کوانقلاب کی نہیں اتحاد اورجمہوریت کی ضرورت ہے۔


وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ غیرجمہوری سوچ رکھنے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کررہے ہیں، طاہر القادری پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ماضی کی سیاست پر نظر ڈالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں