حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جہدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے پاکستان

جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک February 18, 2017
جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملیحہ لودھی. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

نیویارک میں پاکستان مشن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے ہونے والی تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی تک اس جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان ہمسایہ ملک کی مدد سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی عوام میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں