سانحہ سیہون شریف کا مقدمہ درج 5 نامعلوم افراد نامزد

مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک February 18, 2017
درگاہ پر7 بجکر ایک منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 74 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے، ایف آئی آر: فوٹو: فائل

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جامشورومیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پرخودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سب انسپیکٹررسول بخش پنہورکی فریاد پرخودکش بمبار سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشت گردی اورایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گی ہیں۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 نامعلوم افراد ریکی کرتے رہے اوروقوعہ کے بعد فرارہوگئے، مزار پر7 بج کر ایک منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 74 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی

واضح رہے کہ 2 روز قبل درگاہ لعل شہبازقلندرمیں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 88 ہوگئی جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |