ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے پر نامعلوم شخص نے کچرا اچھال دیا

امریکی سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کے قافلے پر کسی چیز کے پھینکے جانے کی تصدیق کر دی ہے

سیکرٹ سروس نے اس چیز کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے پر نامعلوم شخص کی جانب سے کچرا اچھالا گیا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حفاظتی دستے کے ہمراہ فلوریڈا ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ نامعلوم سمت سے ایک 'ٹھوس شہ' ان کے قافلے پر پھینکی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چیز کس کی جانب سے اور کیوں پھینکی گئی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے سابق ہیلری کلنٹن کو جوتا دے مارا

امریکی سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کے قافلے پر کوئی چیز پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس چیز سے متعلق تفصیلات نہیں ظاہر کی گئیں۔ امریکی حکام کے کے مطابق اس واقعہ میں کسی کو چوٹ نہیں آئی البتہ سیکرٹ سروس نے اس چیز کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load Next Story