دہشتگردی کے نتیجے ميں ملک بھر ميں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے منظوروسان

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ صرف سندھ پرنہیں بلکہ پورے ملک پر حملہ ہے، منظور وسان


ویب ڈیسک February 18, 2017
چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کیلیے دہشتگردی کے واقعات کرائے جارہے ہیں، منظور وسان: فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے ميں رواں سال ملک بھرميں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے۔

سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ حضرت لعل شہبازقلندرکے مزارپرحملہ صرف سندھ پرنہیں بلکہ ملک پرحملہ ہے، مزارپرحملہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہوا، ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی

منظوروسان کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کے لیے دہشتگردی کے واقعات کرائے جارہے ہیں جس سے حالات خراب ہو سکیں ،اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان ایک دوسرے پرتنقید کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائيں ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے ميں رواں سال میں ملک بھرميں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |