سہون میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف

انسانی اعضا کچرے کے ڈھیر اور نالے سے ملے جنہیں جانور بھی کھارہے تھے


ویب ڈیسک February 18, 2017
انسانی اعضا کچرے کے ڈھیر اور نالے سے ملے جنہیں جانور بھی کھارہے تھے، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل سانحہ سہون میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضاء مزار کے قریب موجود نالے اور کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ہیں جنہیں آوارہ کتے اور دیگر جانور کھا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ سیہون شریف کا مقدمہ درج

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سہون کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی میڈیا کے ذریعے اور کچھ لوگوں سے اس قسم کی خبریں سنی ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ لاشوں کے اعضا کہاں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے اعضا نالے اور کچرے کے ڈھیر تک پہنچنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ سیہون؛ سندھ حکومت کا شہدا کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے سیہون دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضا کے ساتھ بے حرمتی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیہون سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے انسانی اعضا کو اکٹھا کر کے فوری طور پر دفنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت میں مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |