اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اورخالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی ہوئی جس دوران انہیں چارج شیٹ جاری کردی گئی اور ان سے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل اور خالد لطیف خود کو دودھ کا دُھلا ثابت کرنے پر تُل گئے


پی سی بی حکام کا کہنا ہے دونوں کھلاڑیوں سے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے اور چارج شیٹ دے کر ان سے ریسیونگ لے لی گئی ہے جب کہ شرجیل اور خالد لطیف کو عدالت میں اپیل کرنے کا حق ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان اور خالد لطیف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری

نمائندہ ایکسپریس نے بتایا کہ اگر دونوں کھلاڑی اپنا جرم قبول کرلیتے ہیں تو اس کے بعد انہیں سزا ہوگی اور اگروہ اپنا جرم قبول نہیں کرتے اور الزام کو مسترد کرتے ہیں تو پھر یہ کیس مزید آگے چلے گا جس میں کھلاڑیوں کو ثبوت فراہم کرنے ہوں گے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
Load Next Story